Aug ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو بہت جلد سزا ملے گی، ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت، قومی اقتدار اعلی، عزت اور اپنے اعتبار کی پاسداری میں کوتاہی نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت اپنی بزدلانہ دہشت گردی کے نتائج بہت جلد دیکھےگی۔

سحرنیوز/ایران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد، صدر ڈاکٹر مسسعود پزشکیان نے ایک بیان جاری کرکے خبردار کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی بزدلانہ دہشت گردی کے نتائج بہت جلد دیکھے گی۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت نے جوغزہ میں مہینوں سے قتل عام، جرائم اور تخریبکاری کا سلسلہ جاری رکھنے کے بعد اب بند گلی میں پہنچ گئی ہے، اس کے لئے راستے بند ہوگئے ہیں اور غاصبانہ قبضے، دہشت گردی، نسلی امتیاز اور اجتماعی قتل عام پر مبنی اپنی تاریخی پالیسی کے نتائج سے بچنے پر قادر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ جرم تہران میں اور وہ بھی ایسے عالم میں کیا گیا ہے کہ برادر عزیز شہید اسماعیل ہنیہ ایران کے سرکاری مہمان تھے اور تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے بنابریں صیہونی حکومت بہت جلد اپنی اس بزدلانہ دہشت گردی کے نتائج دیکھے گی۔

ٹیگس