Aug ۰۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب صدر کی امیر قطر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف جمعہ دو اگست کو شہید اسماعیل ہنیہ کی تدفین میں شرکت کی غرض سے دوحہ پہنچے تھے۔ انہوں نے تدفین میں شرکت کے بعد امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے بھی ملاقات کی۔

یہ ملاقات ایسے حالات میں انجام پائی ہے کہ جب اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے ميں تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ تہران نے صاف اعلان کر دیا ہے کہ اپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے خلاف کھلی دہشت گردانہ جارحیت پر وہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف سخت تنبیہی کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

ٹیگس