Aug ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • شہید اسماعیل ہینہ کا انتقام ضرور لیا جائیگا: سپاہ قدس

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہینہ کے خون کے انتقام کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے یحیی السنوار کو تحریک حماس کا سربراہ منتخب کئے جانے پر ان کے نام ارسال کردہ مبارکباد کے پیغام میں لکھا ہے کہ شہید ہنیہ عالم اسلام کو متحد کرنے والی شخصیت تھے-

انہوں نے کہا کہ حماس نے اپنے سربراہ کا انتخاب کر کے یہ ثابت کردیا کہ اس نے حماس کے پر افتخار پرچم کو ایسے شخص کے ہاتھ میں دیا ہے کہ جو میدان جنگ میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والا ہے-

قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس عظیم شہید کا خون ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاتھوں صیہونی حکومت کی سخت سزاؤں پر اثرانداز ہوگا اور اسلامی مزاحمت کے مجاہدین کے بہادرانہ عزم کو مزید تقویت ملے گی جو غاصب صہیونی حکومت کے جلد از جلد خاتمے پر منتج ہوگی۔

ٹیگس