Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • حماس پر دباؤ ڈالنے کی امریکی اور برطانوی کوششیں کھوکھلی ہیں

اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے حماس پر مزید دباؤ ڈالنے کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہيں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن عزت الرشق نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے حماس کے اثاثے منجمد کرنے اور اس کے رہنماؤں پر سفری پابندی عائد کرکے حماس پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں کھوکھلی ہیں اور اس کی کوئي اہمیت نہيں ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف مزید نئی پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ تہران کی جانب سے حماس اور جہاد اسلامی کی حمایت کو روک سکے۔ تحریک حماس کے رہنما کا حماس کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کا دباؤ لاحاصل ہونے کے سلسلے میں یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ حکومت برطانیہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف مغرب کے ناکام منصوبوں کو پھر سے بحال کرنے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے سپاہ کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر اور اس کے چھے دیگر سینئر کمانڈروں پر حماس اور جہاد اسلامی کے ساتھ رابطے کے بہانے پابندی عائد کردی ہے۔

ٹیگس