Oct ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • شہید جنرل نیلفروشان کا جلوس جنازہ ، فضا حیدر حیدر اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

شہید جنرل نیلفروشان کا جسد خاکی تہران پہنچ گیا جہاں اعلی سول اور عسکری حکام نے امام حسین اسکوائر میں ان کا آخری دیدار کیا۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر شہید جنرل عباس نیلفروشان کے جلوس جنازہ میں صدر مملکت مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف،عدلیہ کے سربراہ، قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی، اعلی سول اور عسکری حکام سمیت تہران کے دسیوں ہزار عوام نے شرکت کی ۔ تہرانی عوام نے اس موقع پر حیدر حیدر اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

شہید جنرل عباس نیلفروشان  کا جسد خاکی عراق کے مقدس شہروں کربلائے معلی اور نجف اشرف میں تشییع کے بعد ایران پہنچا ۔ تہران کے مہر آباد ائیرپورٹ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں اور دیگر اعلی سول اور عسکری حکام نے میت کا استقبال کیا۔

ٹیگس