Aug ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • اس وحشیانہ حملہ نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی واضح مثال: ایران

ایران نے آج صبح غزہ کے ایک اسکول میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس وحشیانہ حملے کو بیک وقت نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی واضح مثال قرار دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی ساتویں شق کی بنیاد پر بچوں کی قاتل حکومت کے لامحدود جرائم پر قابو پانے اور اسے روکنے کے لیے فوری اور موثر کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ غزہ کے علاقے الدرج میں واقع اسکول میں صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کہ جس کے نتیجے میں ایک سو پچیس سے زیادہ فلسطینی کہ جس میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی بڑی تعداد شامل ہے ، شہید ہوئے، صیہونی حکومت کی دہشت گردی اور سفاکیت کی انتہا ہے۔

ٹیگس