Aug ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل آزاد ملک نہیں بلکہ کینسر کا پھوڑا ہے: ایران

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ اسرائيل کوئي آزاد ملک نہیں ہے بلکہ یہ کینسر کا پھوڑا ہے جو خطے میں امریکہ اور مغرب کی پالیسیوں کا تسلسل شمار ہوتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی باقری کنی نے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید مجاہد اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں کہا کہ تینتیس روزہ جنگ میں لبنان کے عوام اور استقامت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی حتمی شکست کے بعد تیرہ اگست کے دن کا نام یوم اسلامی استقامت رکھے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اسلامی استقامت اب بھی زندہ ہے۔
باقری کنی نے مزید کہا کہ علاقے اور دنیا کی اقوام کو آٹھ عشروں سے فلسطین میں ظلم و بربریت کے ایسے پیکر کا سامنا ہے جس نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ جما رکھا ہے اور جو اس سرزمین میں رہنے والوں پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے دن شہید مجاہد اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تہران میں وزارت خارجہ کی عمارت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گيا جس میں ایران کے اعلی فوجی اور سول حکام کے علاوہ اسلامی ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کا ایک محافظ 31 جولائی کو تہران میں ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

ٹیگس