Aug ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایران کی مداخلت کا دعوی مسترد

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے امریکہ میں رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں تہران کی مداخلت پر مبنی امریکہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے رواں سال ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایران کی مداخلت پر مبنی امریکی خفیہ ایجنسیوں کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے اس دعوے میں سچا ہے تو اقوام متحدہ کو اس کے ثبوت پیش کرے۔
واضح رہے کہ ایف بی آئی سمیت امریکہ کی چند خفیہ ایجنسیوں نے ایک مشترکہ بیان میں دعوی کیا تھا کہ ایران امریکہ کی ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کیمپین پر سائبر حملے اور ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی انتخابی سائٹ کو ہیک کرنا چاہتا ہے۔
اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ میں ایران کا نمائندہ دفتر امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے بارے میں مائکروسافٹ کی رپورٹ کو مسترد کرچکا ہے اور اس نے کہا تھا کہ سائبر حملہ ہمارے پروگرام کا حصہ نہیں ہے۔ انتخابات، امریکا کا اندرونی معاملہ ہے اس میں ایران کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔

ٹیگس