صیہونی حکومت کی دہشتگردانہ جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائیگا: ایرانی وزیر خارجہ
Aug ۲۶, ۲۰۲۴ ۲۱:۳۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ تہران میں صیہونی حکومت کی دہشتگردانہ جارحیت کا جواب یقینی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے اطالوی ہم منصب سے گفتگو میں واضح کردیا ہے کہ تہران میں صیہونی حکومت کی دہشتگردانہ جارحیت کا جواب یقینی ہے اور صیہونی حکومت کو دیا جانے والا جواب بہت دقیق اور سوچا سمجھا ہو گا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ مصر، ترکیہ، سعودی عرب،آذربائیجان، آرمینیا اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے ان سے ٹیلی فونی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی ملکوں کے ساتھ تعاون، ہم آہنگی اور یکجہتی ایران کی موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔