Aug ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران : اربعین  پر 58 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ویزے  کی فراہمی

اسلامی جمہوریہ ایران نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 58 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کےلئے ویزے جاری کیے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں ارنا کے نامہ نگار سے خصوصی بات چیت کے دوران اربعین حسینی کے موقع پر ایران اور عراق میں پاکستانی زائرین کی زیارت کےلیے خصوصی قونصلر سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستانی زائرین کی فلاح و بہبود کے لیے قافلوں میں شمولیت اور بس کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ انہیں آمدورفت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نےبتایا کہ اس تناظر میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی بسیں اور 70 ایرانی بسیں پاکستانی زائرین کو زمینی سرحدوں تک لے جانے کےلیے استعمال کی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ خراب ہوجانے والے14 پاکستانی بسوں کے مسافروں کو متبادل بسیں فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستانی بسوں کو ایران کے موجودہ نرخ پر فیول کارڈ فراہم کیے گئے اور پاکستانی قافلوں کے ساتھ آنے والے سامان پر کسٹم ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی۔

ٹیگس