خلیج فارس کے ملکوں کے سفیروں کی ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کے ساتھ روابط بڑھانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: خلیج فارس کے ملکوں کے سفیروں نے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی ۔ اس رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اور خلیج فارس کے ملکوں کے سفیروں کی ملاقات میں علاقے کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے خلیج فارس کے پڑوسی کے ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اچھی ہمسائگی کے اصولوں پر عمل کرکے علاقے میں استحکام قائم کرسکتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی سمیت سبھی میدانوں اور علاقائی مسائل میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں میں ان کی کامیابی کی آرزو کا اظہار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے نئے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلی فونی گفتگو میں تہران اور ابو ظبی کے ساتھ باہمی روابط اور علاقائی امور میں تعاون بڑھانے کے بارے میں گفتگوکی۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کو نائب وزیراعظم کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کی آرزو کا اظہار کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اقتصادی، سفارتی اور سیکورٹی کے امور نیز علاقائی مسائل میں باہمی مشاورتوں اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔