Aug ۲۸, ۲۰۲۴ ۲۱:۳۱ Asia/Tehran
  • صدر ایران: ایران و ترکمنستان کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ ہوا ہے

صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران اور ترکمنستان کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدے طے پائے ہیں اور امید ہے کہ یہ معاہدے باہمی تعاون میں فروغ کا باعث بنیں گے۔

سحر نیوز/ ایران: ڈاکٹر مسعود  پزشکیان نے ترکمنستان کے قومی رہنما " قربانقلی بردی محمدوف"  کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کہ ہم ترکمنستان کے قومی رہنما کی خدمت میں حاضر ہوئے ہيں  اور ہماری اچھی اور موثر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے اور ترکمنستان کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط ہوئے اور ہمیں امید ہے کہ یہ رابطے اور معاہدے دیگر شعبوں میں بھی  باہمی تعاون  میں فروغ کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ ترکمنستان کے رہنما کا ایران میں اچھا وقت گزرے گا اور انشاء اللہ ہم عنقریب عشق آباد میں ان سے ملاقات کریں گے اور جو کچھ ہم نے  طے کیا ہے اس پر عملی طور پر کام کریں گے۔

واضح رہے ترکمنستان کے قومی رہنما قربانقلی بردی محمدوف ایرانی حکام سے ملاقات کے لئے بدھ کی صبح تہران کے مہر آباد ايئر پورٹ پہنچے جہاں ایران کی روڈ، ہاؤسنگ اور شہری ترقیاتی کی وزیر فرزانہ صادق مالواجرد نے ان کا خیر مقدم کیا۔

 اسی طرح بدھ کے روز ہی ایران اور ترکمنستان کے درمیان تعاون کے دستاویزات پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں  دستخط  ہو‏ئے۔

ایران و ترکمنستان نے اس موقع پر تعاون کے چار مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے۔  

 

ٹیگس