Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیا میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، ایران کے وزیرخارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیا میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام پر مبنی صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات اس علاقے میں کشیدگی کا باعث بنے ہوئےہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے بدھ کی رات ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپر ویلد کامو سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیا میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام اور وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے جو علاقے میں کشیدگی کا بنیادی عامل ہے۔
سید عباس عراقچی نے مغربی ایشیا کے حالات کے تعلق سے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جنگ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال اور باہمی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہالینڈ کو امید ہے کہ علاقے میں کشیدگی اور تشدد کا خاتمہ ہوگا اور ستم رسیدہ فلسطینی عوام تک امداد رسانی کے لئے حالات سازگار ہوں گے۔

ٹیگس