Aug ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے علاقے میں ایران کے مقام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک علاقے کے اہم مسائل کے بارے میں ایران کے ساتھ مفاہمت اور صلاح و مشورے کے خواہاں ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ان کے انتخاب پر انھیں مبارک باد پیش کی اور ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے درمیان تعاون اور تعلقات کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ نے بھی مبارک باد کے جواب میں شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران خلیج فارس تعاون کونسل اور رکن ملکوں کے ساتھ تعلقات و تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کو ایک دوسرے کو سمجھتے ہوئے تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس