Sep ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کی پیشرفت کا سلسلہ جاری، ریڈیو دوائیں پانچوں براعظموں کو برآمد کی جا رہی ہیں

ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر تیار کی جانے والی ریڈیو دوائیں پانچوں براعظموں کو برآمد کی جا رہی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے ایران کے ٹیلی ویژن سے گفتگو میں ایران کی پرامن ایٹمی توانائی سے پیدا کی جانے والی مصنوعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اندر تیار کی جانے والی ریڈیو دوائیں پانچوں براعظموں کو برآمد کی جا رہی ہیں ۔ جبکہ ایران مزید برآمدات کی توانائی رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تقریبا بیس قسم کی ریڈیو میڈیسن پر کام ہو رہا ہے جن میں سے کچھ دوائیں تیار بھی کی جا رہی ہیں اور اس شعبے میں ایران قابل ذکر ملکوں میں شامل ہو چکا ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت ایران، اپنی ضرورت کی ننانوے فیصد دوائیں خود تیار کر رہا ہے اور یہ اقدام ملک کو اس شعبے میں خود کفیل بنانے میں ایک اہم قدم شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس