Sep ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • استقامتی محور کی حمایت، ایران کی اصولی پالیسی

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ استقامتی محور کی حمایت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اتوار کو ایران میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین سے ملاقات میں استقامتی محاذ اور نسل کش غاصب صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضوں کے خلاف علاقے کی قوموں کی جائز جدوجہد کی حمایت پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی جاری رہنے پر تاکید کی ۔

حزب اللہ لبنان کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین نے سید عباس عراقچی اور دیگر حکام کو سید حسن نصراللہ کا مبارک باد  کا پیغام پہنچایا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے استقامتی محاذ کی حمایت کی قدردانی کی ۔

سید عباس عراقچی اور سید عبداللہ صفی الدین نے اس ملاقات میں علاقے کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لیتے ہوئے لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی پوزیشن اور فلسطین، غزہ اور غرب اردن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ٹیگس