صدر ایران سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے + ویڈیو
Sep ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے جہاں میزبان ملک کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔
سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر اعظم کی دعوت پر اپنے تین روزہ دورے پر بغداد پہنچے ایران کے صدر کی استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور اس کے بعد صدر ایران نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
شیڈولڈ پروگرام کے مطابق صدر ایران بغداد ایئر پورٹ سے ایوان صدر گئے ہیں جہاں وہ اپنے عراقی ہم منصب عبد اللطیف رشید سے ملاقات اور گفتگو کریں گے، پھر اس کے بعد ان کی ملاقات عراق کے وزیر اعظم سے ہو گی۔ ان دو ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی مشترکہ نشست بھی ہوگی۔