چمران ایک ریسرچ سیٹلائٹ ہے، پابندیاں لگانے والوں کو بھرپور جواب: ایران کی وزارت خارجہ
ایرا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ "چمران ایک " تحقیقی سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ اور زمین کے مدار میں اسکی تنصیب سے پابندیاں لگانے والے بے منطق لوگوں کو ایک بار پھر اپنے اقدامات کا واضح جواب مل گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ قائم ایک سو سیٹلائٹ کے ذریعہ چمران ایک تحقیقی سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ اور مدار میں پانچ سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر اس کی تنصیب پوری ایرانی قوم، سائنسدانوں اور ماہرین کو مبارک ہو۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ پابندیاں لگانے والے بے منطق لوگوں نے ایک بار پھر اپنے اقدامات کا واضح جواب دریافت کرلیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران ایک منطقی، طاقتور اور تعاون کرنے والا ملک ہے اور بہتر ہوگا کہ اپنے رویئے کو منطقی بنائیں۔
ارنا کے مطابق، "چمران ایک" چودہ ستمبر دو ہزار چوبیس کو ہفتہ کی صبح لانچ کیا گیا اور اسے زمین کے مدار میں نصب کردیا گيا۔ زمینی اسٹیشن کو مذکورہ سیٹلائٹ سے سگنل موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔