کوئلے کی کان کے حادثے پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طبس کے کوئلے کی کان حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: طبس کے کوئلے کی کان حادثے پر اپنے تعزیتی پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ میں طبس میں کوئلے کی کان میں ہونے والے اس تلخ اور افسوسناک واقعے پر، جس میں متعدد مزدور جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں، ان عزیزوں کے اہل خانہ اور اس علاقے کے لوگوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
آپ نے اپنے تعزیتی پیغام میں متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت کی ہے وہ کان میں پھنسے کارکنوں کی زندگياں بچانے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں جبکہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کیے جائیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے جنوبی خراسان صوبے کے نواحی شہر طبس میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم 33 کارکن جان بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔