Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان سے اہل سنت زائرین کا ایک قافلہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب

ہندوستان سے اہلسنت زائرین کے ایک قافلہ نے مشہد مقدس پہنچ کر حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اہلسنت زائرین کا یہ کاروان 100 افراد پر مشتمل تھا۔ یہ زائرین روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت اور دعا و مناجات کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں تشریف لئے گئے جہاں ان کے لئے حرم مطہر رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے مذہبی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں محترم مولوی احمد میر نے اہلبیت(ع) کی تعلیمات اور امام رضا(ع) کی حیات طیبہ اور سیرت پر خطاب فرمایا۔

واضح رہے کہ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے مرثیہ خوانی بھی کی گئی اور پروگرام کے اختتام پر حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے متبرک تحائف سے زائرین کو بھی نوازا گیا۔

ٹیگس