Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • سید حسن نصر اللہ کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی جنرل کے لئے رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں بیروت کے ضاحیہ میں خباثت آمیز صیہونی حکومت کے حملوں میں بہادر ایرانی جنرل و مفکر جنرل عباس نیلفروشان رحمت اللہ علیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: پیغام اس اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مفکر و بہادر جنرل، بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان رحمت اللہ علیہ بیروت کے ضاحیہ علاقے میں خبیث صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہو گئے۔

اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے اس مجاہد پر اللہ اور اس کے اولیاء کی طرف سے سلامتی و رحمت ہو۔

پوری عمر اسلام کے پرچم کو بلند رکھنے کے لئے جہاد کرنے والے اس مجاہد کے لئے اللہ کی راہ میں شہادت ایک بڑا فیض ہے۔

میں اس پیارے شہید کے اہل خانہ اور ساتھیوں کی خدمت میں مبارک باد اور تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان سب کے لئے اللہ تعالی کے فضل و کرم کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

01/10/2024

 

ٹیگس