یہ ہماری طاقت کی چھوٹی سی جھلک ہے: صدر ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i437538-یہ_ہماری_طاقت_کی_چھوٹی_سی_جھلک_ہے_صدر_ایران
ایران کے صدر نے صیہونی وزیر اعظم کو انتباہ دے دیا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • یہ ہماری طاقت کی چھوٹی سی جھلک ہے: صدر ایران

ایران کے صدر نے صیہونی وزیر اعظم کو انتباہ دے دیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے ایران اور خطے کی سلامتی اور اپنے جائز حقوق کا دفاع کرتے ہوئے میزائل حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو جان لے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ہر قسم کے خطرے کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ ہماری طاقت کی چھوٹی سی جھلک ہے ایران کے ساتھ  جنگ کرنے کی غلطی نہ کرنا۔