Oct ۰۵, ۲۰۲۴ ۲۱:۵۷ Asia/Tehran
  • سید عباس عراقچی: شہید نصراللہ کا خون مزاحمت کے درخت کو مضبوط بنائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ شہید قدس و فلسطین کی شکل میں شہید سید حسن نصر اللہ اور فلسطین و لبنان میں مزاحمتی محاذ کے دیگر شہداء کا خون مزاحمت کے درخت کو مضبوط کرے گا اور صیہونی حکومت کے خلاف حتمی فتح پر منتج ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے جنرل سیکریٹریوں اور عہدیداروں نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی اور رہبر انقلاب  ایرانی حکومت اور قوم  کو سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت  پیش کی اور   فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں حزب اللہ اور اس کے شہید سیکرٹری جنرل کے  بے مثال کردار کی تعریف کرتے ہوئے، صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف خطے کی اقوام کی جائز مزاحمت کی حمایت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے  اسی طرح صیہونی حکومت کی جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی جائز دفاعی کارروائیوں  کی بھی تعریف کی۔

وزیر خارجہ نے بھی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور مزاحمت کے دیگر کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت  پیش کی اور  کہا کہ اس نقصان سے یقیناً مزاحمت اور حزب اللہ کے استحکام اور طاقت میں اضافہ ہوگا۔

وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ  ہمیں یقین ہے کہ  شہید قدس و فلسطین  کی شکل میں شہید سید حسن نصر اللہ اور فلسطین و لبنان میں مزاحمتی محاذ  کے دیگر شہداء کا خون مزاحمت کے درخت کو مضبوط کرے گا اور صیہونی حکومت کے خلاف حتمی فتح پر منتج ہوگا۔

وزیر خارجہ نے لبنان و شام کے اپنے دورے کے پیغام اور جمعہ فتح کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے خطبے کا ذکر کرتے ہوئے ، فلسطینی کاز اور بیت المقدس کی حمایت کی اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کے جاری رہنے پر زور دیا۔  

 

ٹیگس