Oct ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کے کمانڈروں کی شہادت سے محاذ حق کمزور نہیں ہوگا: ایڈمیرل علی فدوی

پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے جانشین ایڈمیرل علی فدوی نے کہا ہے کہ کمانڈروں کی شہادت سے محاذ حق کمزور نہیں ہوگا۔

سحر نیوز/ ایران: پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے جانشین ایڈمیرل علی فدوی نے آج تہران کے امام حسین اسکوائر پر شہید نیلفروشان کے جنازے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غاصب صیہونی، دہشت گردی کے ذریعے وجود میں آئے اور دہشت گردی ہی ان کا وطیرہ ہے لیکن اس سے ان کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ فتح و کامرانی حزب اللہ یعنی لشکر خدا کے لئے اور شکست و رسوائی شیطانی جماعت کے لئے ہے۔

ایڈمیرل فدوی نے کہا کہ آج استقامت پورے علاقے میں پھیل چکی ہے اور عراق، شام، فلسطین اور یمن سب ید واحدہ بن چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ استقامتی محاذ بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور یہ پیشقدمی دشمن کی حتمی شکست پر منتج ہوگی۔

ٹیگس