Oct ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  •  ایران؛ مشرقی انسانی حقوق کے زیرعنوان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

قم کی باقر العلوم یونیورسٹی، اسلامک کلچر اینڈ ریلشن آرگنائزیشن اور آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مشرقی انسانی حقوق کے زیرعنوان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ قم کی باقر العلوم یونیورسٹی، اسلامک کلچر اینڈ ریلشن آرگنائزیشن اور آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے مشرقی انسانی حقوق کے زیرعنوان بین الاقوامی کانفرنس  کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کا مقصد مشرقی انسانی حقوق کے اصول و ضوابط کی تدوین کےلئے علمی گفتگو کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ملکی اور بین الاقوامی دانشوروں کو تحقیقی مقالات کے لئے مدعو کرنا اور ممتاز افراد کو ایک جگہ اکھٹا کر کے گفتگو کا ماحول پیدا کرنا کانفرنس کی ترجیحات میں ہے۔
انسانی حقوق پر اسٹڈی کرنے والے تمام محققین اور مفکرین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے مضامین اور مقالات کا خلاصہ مؤرخہ21 اکتوبر2024 تک کانفرنس کی ویب سائٹ her.bou.ac.ir پر بھیج سکتے ہیں۔
جن موضوعات پر آپ آرٹیکل یا مضمون لکھ سکتے ہیں ان میں ’’مشرقی انسانی حقوق کے اصول‘‘،’’مشرقی انسان کا تاریخی نقطہ نظر‘‘،’’انسانی حقوق کی تشکیل میں مشرقی روحانیات اور ادیان و مذاہب کے درمیان تعلق‘‘،’’مشرقی انسانی حقوق اور بین الاقوامی تعلقات‘‘،’’مشرقی انسانی حقوق کے مستقبل پر تحقیقی جائزہ‘‘ اور’’مشرقی انسانی حقوق کی سماجیات کا تعارف‘‘ شامل ہیں۔

ٹیگس