Oct ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • پیرس پیراولمپکس کا گولڈ میڈل حرم امام رضا (ع) کے میوزیم کو عطیہ کیا گیا

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب کے دوران ایتھلیٹکس کے میدان میں لندن پیرا اولمپک گیمز(2012) اور انچیون گیمز(2014) کے گولڈ میڈلز جیتنے والے چیمپیئن جناب پیمان نصیری نے گولڈ میڈلز کو حرم امام رضا علیہ السلام کے مرکزی میوزیم کو عطیہ کر دیئے۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ڈائریکٹر نے تقریب کے آغاز میں جناب پیمان نصیری کو عالمی سطح پر گولڈ میڈلز جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور ان میڈلز کو حرم کے لئے عطیہ کرنے کو امام رضا(ع) سے عقیدت و محبت کا مظہر قرار دیا۔ جناب امیر خالقی نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 60 سال پہلے پہلوان تختی نے اپنا میڈل آستان قدس رضوی کے میوزیم کو عطیہ کر کے اس نیک روایت کی بنیاد رکھی اور شاید جب مرحوم تختی نے اپنا میڈل حرم کو عطیہ کیا تھا اس نے یہ سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایک دن اس میوزیم میں میڈلز اور تمغوں کا علیحدہ سے خزانہ ہوگا۔

ٹیگس