Oct ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
  • امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کی بہترین غیرسرکاری یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل

عالم اسلام کے ریفرنس ڈیٹا بیس ISC کی درجہ بندی کے مطابق؛ امام رضا (ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی ملک کے غیرسرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔

سحرنیوز/ایران: آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ امام رضا(ع) یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے نائب ڈائریکٹر کی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ شہید فخری زادہ کانفرنس ہال میں ایک نشست منعقد ہوئی جس میں انہوں نے ISC میں ایرانی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر قاسم صادقی بجستانی نے بتایا کہ گذشتہ سال ISC رینکنگ گروپ نے چھ اہم معیاروں کی بنیاد پر جن میں تعلیم و تحقیق، ٹیکنالوجی اور ایجادات، عالمی شہرت، اقتصادی طور پر مؤثر واقع ہونا اور سماجی خدمات اور سہولیات و غیرہ شامل تھے ایران کی 115 سرکاری اور 17 غیرسرکاری یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس جائزہ کی بنیاد پر امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے غیرسرکاری تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ جناب صادقی نے بتایا کہ ISC ڈیٹا بیس اپنے ذیلی ادارے Scopus کے ذریعہ تین سالوں کی مدت میں تین طریقوں سے جو معلومات اکھٹی کرتا ہے اس بنیاد پر ان اداروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اور صنعت کے مابین تعاون کے معیاروں کے لئے یونیورسٹی اور انڈسٹری کے مابین محققین کی ایک مشترکہ پبلیکیشنز کواسکوپس ڈیٹا بیس میں جائزہ لیا جاتا ہے جس میں فیکلٹی ممبران کی معیاری صلاحیتوں کا اندازاہ اس نشریہ کی اشاعت کی قسم، ماخذ اور حوالہ جات وغیرہ کا حساب لگایا جاتا ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ کسی بھی ادارے کے محققین کے تحقیقی اشاعتی مرکز کے معیار اور مقدار کو ان کے مضامین اور آرٹیکل کے تناسب کی بنیاد پر ایک خاص مدت میں ISC اور Scopus جائزہ لیتا ہے۔

ٹیگس