Oct ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی مقامات پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی مقامات پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا، صیہونی حکومت نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تہران، ایلام اور خوزستان کے بعض مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
صیہونی حکومت کے مرحلہ وار حملے کی کوششوں کے بعد ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم کے شعبہ تعلقات عامہ نے اہم بیان جاری کیا ہے، جس میں مذکورہ صیہونی اقدام کو مہم جوئی اور اشتعال انگیز قرار دیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ناکام حملوں کے بعد ایران کے تمام شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں اور تمام اداروں، اسکولوں اور کاروباری مراکز کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ٹیگس