Oct ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت، اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی: ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صیہونیوں کے جارحانہ اقدام کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کو قانونی دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایرانی عوام اپنی مسلح افواج پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں شجاعت، ایثار اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادر وطن کی حفاظت کی۔
ترجمان وزارت خارجہ نے لکھا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئرڈیفنس فورس کے شہید جوانوں کو جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اسی طرح سرحدی فورس کے سپوتوں کو جنہیں خاش شہر میں اور ایران پر صیہونی حملے کے دن ہی، ایک بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید کردیا گیا، ہمیشہ ہیرو کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔

ٹیگس