Oct ۳۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے نئے سربراہ کے انتخاب سے صیہونی حکومت کی تباہی کی رفتار تیز ہوجائے گی، میجر جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے حزب اللہ کی سربراہی کےلئے شیخ نعیم قاسم کے انتخاب کو حزب اللہ کے مقتدر ہونے کا ثبوت قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے طور پر آپ کے انتخاب سے واضح ہوجاتا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور استقامتی محاذ خونخوار صیہونیوں پر حتمی غلبہ اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے کس حد تک مستحکم، تیار اور باصلاحیت ہے۔
میجر جنرل باقری نے لکھا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے آپ کا انتخاب صیہونیوں کی جعلی اور مجرم حکومت کی تباہی کا راستہ ہموار اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے عزم و ارادے کو اور بھی مستحکم بنا دے گا۔

ٹیگس