ایران نے کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے اہل خانہ اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا اور دوست اور برادر ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ دہشت گردی تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور اس کے لئے کسی بھی طرح کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔
اسماعیل بقائی نے ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردی کی نحوست کے خاتمے کے لیے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون، اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی اور اٹل موقف ہے۔