رہبر انقلاب اسلامی کی تسبیح کس کام کیلئے اور کتنے میں فروخت ہوئی؟
لبنانی اور فلسطینی مقاومت کے لیے ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں میں عطیات جمع کرنے کی مہم عروج پر ہے۔
سحرنیوز/ ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان اور غزہ کے مظلوم اور بہادر عوام کی مدد کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم کے دوران رہبر انقلاب اسلامی کی تسبیح کی ایک ارب تومان کی بولی لگائی گئی۔
لبنانی اور فلسطینی استقامت کے لیے ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں میں عطیات جمع کرنے کی مہم عروج پر ہے۔
صہیونی بربریت کا شکار عوام کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔
تہران میں مخیر حضرات کے اجتماع میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تسبیح فروخت کے لیے پیش کی گئی ۔ اس موقع پر تسبیح کی بولی ایک ارب تومان لگائی گئی اور فروخت شدہ تسبیح کی رقم مقاومت کے لئے عطیہ کی گئی۔