Nov ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی پروگرام میں خلل ڈالنے کی ہر طرح کی کوشش کا بھرپور جواب دے گا ایران

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے سربراہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صاف الفاظ میں کہا کہ ایران کو دباؤ ڈال کر کسی کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون این پی ٹی کے تحت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب دنیا کا سامراجی نظام کھل کر صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کر رہا ہے اور عالمی اداروں کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے تہران میں ان کی اور رافائل گروسی کی ملاقات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے صاف الفاظ میں کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں ہر طرح کی قرارداد پر ایران کا ردعمل فوری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایران کو بارہا آزما چکے ہیں اور ناکام ہوئے ہیں لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ ایران ان حرکتوں سے متاثر ہونے والا نہیں ہے اور اپنے قومی مفادات کے تحت اپنا ایٹمی پروگرام آگے بڑھائے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی

محمد اسلامی نے واضح کیا کہ ایران مخالف کوئی بھی قرارداد پر تہران کو جوابی اقدام کا مکمل حق حاصل ہوگا۔ مقابلہ آرائی، قرارداد اور ایٹمی پروگرام میں خلل ڈالنے کی ہر طرح کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

ٹیگس