جزیرہ کیش میں نیوی ڈے کی یادگاری تقریب، چوبیس ممالک کے ملیٹری اتاشیوں کی شرکت
Dec ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
ایران کے جزیرہ کیش میں نیوی ڈے کی یادگاری تقریب کا آغاز ملک کے اعلی فوجی اور قومی حکام اور دیگر ملکوں کے نمائندوں کی شرکت سے ہوا۔
ایران کے جزیرہ کیش میں، ایرانی بحریہ کی یادگاری تقریب ، جمہوریہ آذربائیجان، روسی فیڈریشن، پاکستان، انڈونیشیا اور عمان کے نمائندوں اور دانشوروں نیز ایران میں موجود چوبیس ممالک کے ملیٹری اتاشیوں کی شرکت سے خلیج فارس انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں شروع ہوئی۔
اس تقریب میں پاک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن غلام علی حداد عادل، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور بحریہ کے اعلی کمانڈرز اور فوجی اور قومی حکام نے شرکت کی-بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ہم ایران کے عوام کو امن و سلامتی فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت بروئے کار لائيں گے-