Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ہم شامی حکومت اور عوام کی حمایت میں ثابت قدم ہیں؛ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت کے عزم پر ثابت قدم رہے گا۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران تکفیری دہشت گردوں کے خلاج جنگ میں شام کی حاکمیت کی حمایت کرتا ہے۔
ایروانی نے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور واشنگٹن اپنے سیاسی اہداف کے لئے دہشت گردی کو بطور آلہ استعمال کررہا ہے۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ حلب اور ادلب میں ہونے والے واقعات پورے خطے کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگر شام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی سر اٹھانے میں کامیاب ہوئی تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران شام کی حاکمیت کو برقرار رکھنے کے لئے تحریر الشام اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی سرکوبی کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس