Dec ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے فورم کا چھبیسواں اجلاس

تہران میں ایران کے وزیر پیٹرولیم کی زیر صدارت گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے فورم کا وزرا کی سطح پر چھبیسواں اجلاس شروع ہو گیا۔

سحرنیوز/ایران: گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے فورم کے ماہرین کی سطح پر اجلاس گذشتہ جمعے کو شروع ہوا تھا۔ گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے فورم کے تہران اجلاس میں چھے ملکوں کے وزرائے پیٹرولیم اور باقی ملکوں کے نائب وزرائے پیٹرولیم اور اعلی عہدیداروں نے شریک ہوئے ہیں۔ تہران اجلاس میں آٹھ ممالک، مبصر کی حیثیت سے شریک ہوئے ہیں۔

گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے فورم کے سیکریٹری جنرل محمد حامل نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی پیداوار کو اور زیادہ رونق ملے گی اور اس سے گیس پیداوار کے مختلف شعبوں منجملہ گیس کا پتہ لگانے اور کھدائي کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ ایران کی جانب سے گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے فورم کے اجلاس کی، چوتھی بار میزبانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے فورم میں ایران، روس، قطر، الجزائر، بولیویا، مصر، گینی اسٹوائی، لیبیا، نائیجیریا، ٹرینیڈاڈوٹوباگو، متحدہ عرب امارات اور وینیزوئیلا اصلی رکن ملکوں کی حیثیت سے شامل ہیں اور یہ فورم دنیا کے ستر فیصد گیس کے ذخائر کا حامل ہے۔

 

ٹیگس