عالمی مقابلوں میں ایران کے ویٹ لفٹنگ کے پہلوانوں کی شاندار کارکردگی
Dec ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
بحرین کے عالمی مقابلوں میں ایران کے "ویٹ لفٹنگ" کے پہلوانوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔
سحرنیوز/ایران: بحرین میں ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2024 کے ہیوی ویٹ سیکشن میں ایران نے ایک گولڈ میڈل، دو سلور میڈل اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ علی داؤدی مجموعا 459 کلوگرام وزن کے ساتھ نمایاں رہے، داوودی نے سنگلز میں کانسی اور ڈبلز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
منامہ میں ہونے والے ان دس روزہ مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم نے 560 پوائنٹ حاصل کرکے ان عالمی مقابلوں کی دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں میں ایران کی ٹیم 10 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔