Jan ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کے جدید ترین خودکش ڈرون رضوان کی رونمائی

ایران کے مختلف صوبوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دستوں کی "اقتدار پیامبر اعظم انیس " نامی دفاعی مشقیں جاری ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے زمینی دستوں نے "اقتدار پیامبر اعظم انیس" نامی دفاعی مشقوں کے دوران اپنے جدید ترین خودکش ڈرون رضوان کی رونمائی کی ہے۔

جدید خودکش ڈرون رضوان کی پرواز کی حد بیس کلومیٹر اور پرواز کا دورانیہ بیس منٹ ہے۔ لانچر سے چھوڑنے کے بعد ڈرون طیارے کے سامنے نصب کیمرہ ، تصاویر کو براہ راست آپریٹر کو بھیجتا ہے۔

اس ڈرون کو آسانی کے ساتھ اور فوری طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور خاص طور پر پہاڑی اور پیچیدہ علاقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے زمینی دستوں کو نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب آئندہ چند دنوں میں وزارت دفاع کے تعاون سے تیار ہونے والے مزید ایک ہزار ڈرون طیارے فضائی بیڑے میں شامل ہوں گے۔

ان دنوں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اور آرمی کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں جن میں فضائیہ، بحریہ اور زمینی افواج کے مختلف یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔

دفاعی مشقیں ایران کے مختلف صوبوں میں ہو رہی ہیں جن میں دشمن کے حملوں کے دفاع اور دشمن پر حملے کی مشقیں انجام پا جا رہی ہیں ۔

ٹیگس