ایران کے صوبۂ خوزستان میں جاسوسی نیٹ ورک تباہ
Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
خوزستان کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس نے صوبے کے حساس مراکز سے معلومات اکٹھی کرنے میں سرگرم افراد کو، جو خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلیجنس سروس کے جاسوس نیٹ ورک سے منسلک تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کردیا۔
سحرنیوز/ایران: خوزستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے دفتر کے مطابق، غیر ملکی انٹیلیجنس سروس سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کو کئی دن کی کوششوں کے بعد بالآخر جمعہ کے روز تباہ کردیا گیا۔خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلیجنس سروس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کے ایجنٹوں کو جو صوبے میں حساس مراکز سے معلومات اکٹھا کرنے میں سرگرم تھے، گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔