ایرانی صدر کی روسی تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات
Jan ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون فریقین کی کامیابی ہے اور یہ ان دشمنوں کو مایوس کر سکتا ہے جو خطے کے امن و سلامتی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ماسکو کے اپنے سرکاری دورے کے آخری پروگرام کے طور پر جمعے کی شام روسی تاجروں اور صنعت کاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدرایران نے مزید کہا کہ ایران روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط سے ایران اور روس کے لیے ایک روڈ میپ بن گیا جس کے تناظر میں ایران و روس مناسب طریقے سے سرگرمیاں انجام دے سکتے ہيں۔ صدر ایران نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دونوں حکومتیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔