ایران: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے بحری جہازوں کے ایک زمین دوز کامپلیکس کی رونمائی +ویڈیو
Jan ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے بحری جہازوں کے ایک زمین دوز مرکز کی رونمائی سپاہ پاسداران کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کی گئی۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب فوج کی بحریہ کے بحری جہازوں کے ایک زمین دوز کامپلیکس کی رونمائی آئی آر جی سی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کی گئی۔
میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ "اگرچہ یہ کمپلیکس جس کا آج عزیز ایرانی قوم مشاہدہ کر رہی ہے بے حد شاندارہے، لیکن یہ آئی آر جی سی کی بحریہ کی پوری دفاعی طاقت کے سامنے ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔"