Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • کوثر سیٹلائٹ کا اپ گریڈ ورژن خلا میں روانگی کے لیے تیار

ایرو اسپیس کے شعبے میں سرگرم ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کے سی ای او نے اگلے ایرانی سال کی پہلی ششماہی میں کوثر سیٹلائٹ کے جدید ورژن لانچ کرنے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایوان صدر کے شعبہ ٹیکنالوجی کے سربراہ حسین شہرابی نے نجی شعبے کی کامیابیوں اور صلاحیتوں کی نمائش میں رہبر انقلاب اسلامی کے دورے کے موقع پر "کوثر" نامی سیٹلائٹ کے جدید ورژن لانچ کرنے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سیٹلائٹ  اگلے ایرانی سال کی پہلی ششماہی میں خلا میں بھیجا جائے گا۔

کوثر 1.5 سیٹلائٹ ، جو کہ ملکی ماہرین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، دراصل دو سیٹلائٹس کوثر اور ھدھد کا اپ گریڈ ورژن ہے، جو  گزشتہ 5 نومبر کو لانچ کیے گئے تھے۔ یہ دونوں سیٹلائٹ اپنے ریموٹ سینسنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز کے ساتھ زراعت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

حسن شہرابی نے مزید کہا کہ ان سیٹلائٹس کے نہ صرف ٪85 سے زیادہ اجزاء مقامی ہیں بلکہ ان سیٹلائٹس کا پورا ڈیزائن بھی مقامی ماہرین نے تیار کیا ہے  اور یہ منصوبہ مکمل طور پر مقامی سمجھا جاتا ہے۔

 

ٹیگس