غزہ میں امریکی اور صیہونی منصوبہ ناکام؛ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان
Jan ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قابض فوج کے ہاتھوں پچھلے 15 مہینوں کی نسل کشی، فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے دخل نہیں کرسکی۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی کا صیہونی اور امریکی منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی قابض فوج کی 15 ماہ کی نسل کشی فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل نہیں کر سکی ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ سرزمین فلسطینیوں کی ہے اور انہوں نے اس کی آزادی اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے ناجائز صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمت کے ذریعے بھاری قیمت ادا کی ہے۔