Jan ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کی ٹیلیفونی گفتگو

ایران کے وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ کی رات ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ٹیلیفون پرتبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں تاکید کی ہے کہ آئی اے ا ی اے کو سیاسی محرکات کے تحت کام کرنے اور غیر تعمیری موقف سے پرہیز نیز تکنیکی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ  اپنی ذمہ  داریوں کے تحت کام کرنا ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کا فریضہ ہے مطالبہ کیا کہ بعض ملکوں پر بلاجواز دباؤ ڈالنےکا رویہ ترک کیا جائے۔
آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران کے ساتھ تعاون اور افہام و تفہیم کے لئے ایجنسی کے عزم پر زور دیا  اور کہا کہ وہ اپنے فرائض اور اختیارات کے دائرے میں، موجودہ مسائل کے حل کے لئے مناسب فضا وجود میں لانے کے حوالے سے سبھی فریقوں سے مشاورت کریں گے۔

ٹیگس