Feb ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran

سپاہ نیوی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ میزائل اور اسپیڈ بوٹ سٹیز سپاہ پاسدران کے بحری شعبے کی توانائیوں کے معمولی اور چھوٹے مظاہر ہيں جو قابل نمائش ہیں۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ہم نے رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان پر انقلاب اسلامی کے شایان شان بحری فورس تیار کرنے کی سمت میں قدم آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے یہ بات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی کے کروز میزائلوں کے ایک زیر زمین شہر کے معائنے کے موقع پر کہی۔
سپاہ نیوی کے کمانڈر نے کہا کہ یہ اسلحے اور دفاعی سسٹمس جن کا آج سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے معائنہ کیا، ان میں بحری کروز میزائلوں کے علاوہ دیگر جدید ترین اسلحے بھی شامل ہیں جو ایرانی سائنسدانوں نے ان  ٹیکنالوجیوں سے تیارکئے ہیں جو ان کی دسترس میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان میزائلوں کو آپریشنل حالت میں لانے کے لئے ساحلوں پر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 
ایڈمیرل تنگسیری نے بتایا کہ ان میزائل  سٹیز میں موجود دفاعی سسٹموں اور میزائلوں کو ملک کے سیکڑوں کلومیٹر اندر لانچ اور فائر کرکے سمندری اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔  انہوں نے ان دفاعی سسٹموں کی مخصوصی توانائیوں اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سسٹموں میں منفرد خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے آج ہم دنیا میں بحری کروز میزائلوں کی ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہوگئے ہیں۔

ٹیگس