Feb ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان اور ایران کے مشترکہ مفادات کی تکمیل پر زور

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تہران اور اسلام آباد کے مابین پائی جانے والی گنجائشوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ مفادات کی تکمیل پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: پاکستان کی قائم مقام وزیر خارجہ آمنہ بلوچ اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کے نائب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ ایران نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر ہمہ جہتی تعلقات کے فروغ کے لئے صدر ایران کے عزم اور ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اہمیت کا ذکر کیا۔ سید عباس عراقچی نے تہران و اسلام آباد کے مابین پائی جانے والی گنجائشوں اور مشترکہ چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں کے درمیان گفتگو کے عمل کو جاری رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان کی نائب وزیر خارجہ نے بھی سرحدی سلامتی، منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے شعبوں میں مشترکہ خدشات کو دور کرنے کے لئے اور تہران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد کے پختہ عزم کا ذکر کیا۔

ٹیگس