Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کی دفاعی ڈاکٹرائن میں ایٹمی اسلحے کی کوئی جگہ نہیں: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی ڈاکٹرائن میں ایٹمی اسلحے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

 :سحرنیوز/ایران صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعرات 6 فروری کو اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے " سلام سفرا" نامی پروگرام میں ، 100 سے زآئد سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے  خطاب میں امید ظاہر کی کہ مختلف ملکوں کے نمائندوں اور سفیروں کی یہ موجودگی معاشرے اور علاقے کے مسائل کے حل اور امن عالم کے حوالے سے راہ گشا ہوگی۔ صدر ایران نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی اسلحے کی فکر میں نہیں ہیں، یہ رہبر انقلاب اسلامی کا فتوی ہے، حتی جو لوگ دعوی کررہے ہیں، وہ بھی ہمیں ایٹمی اسلحہ بنانے کی طرف نہیں لے جاسکتے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ڈاکٹرائن میں بے گناہ عام انسانوں  کا قتل عام  کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے ذریعے  ہم نے امتیاز اور نا انصافی ختم کرنے کی کوشش  کی اور ہم  قومی اور جنسی کسی بھی قسم کے امتیازی نظریئے کو  پسند نہیں کرتے۔ انھوں کہا کہ اس ملک میں اسلامی انقلاب کے بعد جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی۔

 صدر ایران نے کہا کہ اسلامی انقلاب کو شروع میں ہی دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئي اور آزادی وخودمختاری کے مخالفین نے ہماری بہت سے سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شخصیات کو دہشت گردانہ حملوں میں شہید کردیا۔ انھوں کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ انہیں قوتوں نے  جو دہشت گردی کی حمایت کررہی تھیں، ہم پر دہشت گردی کا لیبل لگانے کی کوشش کی ۔  ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ ہم نے آزاد  رہنے کے لئے انقلاب کیا۔ ہم نے اس لئے انقلاب کیا کہ ہمارے عوام لیاقت، توانائی اور صلاحیت کی بنیاد پر ترقی کریں اور امن و سکون کے ساتھ رہیں۔  انھوں نے کہا کہ ابھی انقلاب کو آئے زیادہ دن نہیں گزرے تھے کہ ہم پر جنگ مسلط کردی گئی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس جںگ میں دنیا کی اکثر حکومتوں نے ہمارے دشمن کی حمایت کی لیکن ہمارے عوام اپنے ایمان اور یقین کی بنیاد پر خالی ہاتھوں دشمن کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور اس کو شکست دی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے  کبھی بھی جنگ اور بدامنی نہیں چاہی۔   

 

ٹیگس