Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • ایرانی وازت خارجہ کی جانب سے امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کی سخت مذمت کی ہے.

سحرنیوز/ایران:  وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے بعض شخصیات اور اداروں پر ایرانی تیل کی فروخت ميں دخیل ہونے کے الزام میں نئی امریکی پابندیوں کو  بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو اس کے اقتصادی اتحادیوں کے ساتھ تجارت سے روک کر ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے کا نئی امریکی حکومت کا فیصلہ غیر قانونی ہے اور اس کے بین الاقوامی نتائج کے لئے امریکی حکومت ذمہ دار ہوگی۔  انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس طرح کے یک طرفہ اور خودسرانہ اقدامات کے نتائج کے لئے امریکا کو جواب دہ سمجھتا ہے۔

ٹیگس