Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  •  پابندیوں کو ناکام بناکر ترقی کی چوٹیاں سرکرنے کے عزم کا اعلان؛ صدر ایران

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دباؤ کے مقابلے میں ڈٹے رہنے اور پابندیوں کو ناکام بناکر ترقی و پیشرفت کی چوٹیاں سرکرنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سنیچر کو ایک کارخانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم ملک میں عظیم کارنامے انجام دینے پر قادر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اس خام خیالی کا شکار ہیں کہ وہ ہم کو پابندیوں اور دباؤ سے جھکا سکتے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہيں ہے۔ صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم خود اعتمادی کے ساتھاپنی توانائیوں پر بھروسہ کرتے ہوئے پابندیوں کو ناکام بنائيں گے اور ترقی و پیشرفت کی چوٹیاں سرکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی اپنے گزشتہ روز کے خطاب میں بہت خوبصورت بات کہی ہے کہ ہم اور ہمارے نوجوان ملک کا مستقبل سنوارنے اور ملک کو جیسا ہے اس سے بہتر بنانے پر قادر ہیں۔

ٹیگس