ایران: انقلاب اسلامی کی چھیالیسویں سالگرہ اور بائیس بہمن کی ریلیاں
Feb ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
ایران کی اسلامی انقلاب کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے تقریبا ڈیڑھ ہزار شہروں اور تین ہزار دیہی علاقوں میں مختلف شکلوں میں عوامی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے تمام شہروں اور قصبوں و دیہاتوں میں جشن انقلاب کا ملین مارچ پیر کی صبح سے شروع ہوا ہے جس میں کروڑوں کی تعداد میں ایرانی عوام شرکت کرکے اسلامی انقلاب کی امنگوں اور اقدار سے اپنی وفاداری کا بھرپور اعلان کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جشن انقلاب کی ریلیاں ایران کے ڈیڑھ ہزار شہروں اور تین ہزار دیہی علاقوں میں نکالی جا رہی ہیں۔ دارالحکومت تہران میں بھی ہمیشہ کی طرح عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت سے ایک اور تاریخی کارنامہ رقم کیا جا رہا ہے۔